0

صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہے، آئی جی پی خیبرپختونخوا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی سے پاکستان میں تعینات  جنوبی کوریا کے سفیر سوہ سنگ پیو (Suh Sangpyo) نے ان کے دفتر واقع سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی بالخصوص پولیس کے پیشہ ورانہ اْمور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ آئی جی پی نے معزز مہمان کو پولیس فورس میں متعارف شدہ اصلاحات، قبائلی اضلاع میں موثر پولیسنگ اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے اْٹھائے گئے اقدامات اور اس کے نتیجے میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو چکا ہے اور ملک ٹیررازم سے ٹوورازم کی راہ پر گامزن ہے۔ انھوں نے کہا کی صوبے میں دیرپا امن قائم کر دیا ہے اور اب سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ صوبے کے قدرتی حسن، دلکش نظاروں اور ٹوورازم کے بہترین مواقع کے پیش نظر بہت سے ممالک سیاحت کے شعبے میں انوسٹمنٹ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کوریا کے سفیر کو بھی ٹوورازم میں انویسٹمنٹ کرنے کی دعوت دی اور کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اس ضمن میں بھرپور تعاون اور سیکیورٹی کو یقینی بنائیگی۔ معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں اور فرنٹ لائن کردار کو سراہا اور پولیسنگ کو مزید موثر بنانے اور ٹوورازم کے فروغ کے لیے اپنی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔اس موقع پر آئی جی پی نے معزز مہمان کو خیبر پختونخوا پولیس کی شیلڈ بھی پیش کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں