0

پبی میں حفاظتی ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 07 افراد گرفتار

پبی (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نو شہرہ (ایف اینڈ پی)مس وزیر کا صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کے با وجودٹور نمنٹ کر نے پر 9 افراد اورحفاظتی ماسک کا استعمال نہ کرنے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 07 افراد کو گرفتار کر  کئے ڈپٹی کمشنر میر رضاء  اوزگن کی ہدایت پر اایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  (ایف اینڈ پی)  نو شہرہ مس وزیر کی رات گئے پبی کے علاقے کندے تازہ دین میں کارروائی کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی کے باوجود کرکٹ ٹورنامنٹ کرکے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ٹورنامنٹ ارگنائزر سمیت 09 افراد کو گرفتار کر لیا گیاٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 800کے قریب تماشائی میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے لئے لایا گیا ساونڈ سسٹم،برقی الات اور دیگر اشیا  کو بھی تحویل میں لے لیا گیاان گرفتار افراد کیخلاف این ڈی ایم اے ایکٹ سیکشن 33 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ایسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ایف اینڈ پی)مس وزیر کی نوشہرہ کینٹ میں کارروائی کر تے ہو ئے حفاظتی ماسک کا استعمال نہ کرنے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 07 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔کینٹ میں 10 قصائیوں کے دوکانوں میں نرخ چیک کیا گیا جس میں مقررہ نرخ سے تجاوز کرنے پر 02 قصائیوں کو بھی گرفتار کرلیا جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں