0

ہنگو الخدمت فاٶنڈیشن کے زیر اہتمام

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ہنگو زیراہتمام ٹل پارک میں رمضان پیکج تقسيم کیا گیا۔تقریب کے مہمانان گرامی اے سی ٹل ارشد افریدی۔ضلعی صدر عادل بنگش اور ٹیکس سپرٹنڈنٹ نثارمحمد خان نے تحصیل ٹل اور کرم کے سینکڑوں غریب خاندانوں میں رمضان پیکج تقسيم کیا۔اس موقع پر الخدمت صوباٸی سینٸر پروگرام مینجر محمد وسیم۔جماعت اسلامی تحصيل امیر قیوم خان۔تحصیل صدر گل حلیم اور دیگر بھی موجود تھے۔تفصیلات کے مطابق ٹل پبلک پارک میں الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ہنگو کی جانب سے تحصیل ٹل اور کرم کے سینکڑوں غریب افراد میں آٹا۔دال۔چینی۔گھی۔شربت اور دیگر اشیاۓ خوردونوش تقسیم کیا گیا۔غریب خاندانوں میں اسسٹنٹ کمشنر ارشد افریدی۔ضلعی صدر عادل بنگش اور تحصيل میونسپل ٹیکس سپرٹنڈنٹ نثارمحمدنے سامان تقسیم کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے سی ٹل ارشید افریدی نے کہا کہ الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ہنگو نے غریب عوام میں راشن تقسیم کرکے نہایت احسن اقدام اٹھایا ہے۔ہمیں چاہے کہ اس مبارک مہینے میں اپنوں اور پڑسیوں کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اس موقع پر ضلعی صدر عادل بنگش نے کہا کہ الخدمت فاٶنڈیشن نے کرونا کے دوران دکھی انسانیت کی انکی دہلیز پر خدمت کی ہے۔انہوں نے مخیر حضرات سے غریب عوام کے ساتھ امداد کیلٸے تعاون کی اپیل کی۔تحصیل امیر عبدالقیوم نے کہا کہ الخدمت فاٶنڈیشن نا صرف رمضان میں غریب عوام کو پیکج دے رہی ہے بلکہ عید کے موقع پر بھی الخدمت نے ان کو تنہا نہیں چھوڑا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں