0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3206481 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی، ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3206481ہو گئیں،کیسز15کروڑ28لاکھ5ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 590704ہو گئیں،کیسز3کروڑ31لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت میں اموات215523ہو گئیں،کیسز95لاکھ49ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں 406000افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ47لاکھ25ہزارتک پہنچ گئے۔فرانس میں 104706افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ42ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں اموات110520ہو گئیں،کیسز48لاکھ14ہز ار سے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 127524افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 44لاکھ18ہزار سے تجاوز کر گئے۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 75 ہزار سے زائد اور 1 کروڑ 95 لاکھ سے زائدفعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں