0

کورونا وائرس ہمارے لئے دہشت گردی سے بڑا چیلنج ہے، مشتاق احمد

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ہمارے لئے دہشت گردی سے بڑا چیلنج ہے کورونا وائرس نے انسانی زندگی کو مفلوج بنا دیا ہے حکومت کے ناقص منصوبہ بندی کمزور پالیسی اورمسلسل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں حکومت وقت نے اب تک صرف ایک فیصد لوگوں کو ویکسین ہوئی ہے دہشت گردی کی طرح کورونا وائرس پر بھی نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے۔حکومت نے مہنگائی کا سونامی برپا کرکے 54 فیصد عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور کیا ہے۔عمران کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور چینی چور اٹا چور تمام اقسام کی مافیاز موجود ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ تخت بھائی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی مردان کے امیر غلام رسول پی کے 55 کے امیر مشتاق احمد ایڈوکیٹ تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری اور سابق ناظم اعلیٰ محمد نواز طاہر اور جماعت اسلامی یوتھ ضلع مردان کے صدر نعمان یوسف بھی موجود تھے۔مشتاق احمد خان نے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس دن بدن خطرناک شکل اختیار کررہا ہے لیکن حکومت کے پاس زبانی جمع خرچ کے سوا کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے وینٹی لیٹرز کا استعمال نوے فیصد ہے۔ آئے روز عام شہریوں کے علاوہ ڈاکٹرز۔نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف شہید ہورہاہے۔سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے عرصہ دراز سے بند پڑے ہیں۔طباء کی تعلیم تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے  لیکن حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ہر قسم کی مافیاز موجود ہیں۔جن کی وجہ سے مہنگائی کی سونامی اٹھارہ فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔جس کی وجہ غریب عوام کیلئے روح و جسم کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت ساٹھ فیصد جی ڈی بی کے قرضے لے سکتی ہے لیکن موجودہ حکومت  102 فیصد غیر قانونی قرضے لے رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز عوام کی آنکھوں دھول جھونکنے کے مترادف ہے کیونکہ یوٹیلٹی سٹورز سے صرف پانچ فیصد لوگ مستفید ہورہے ہیں۔یوم مزدور کی مناسبت سے انھوں نے کہا کہ مزدور طبقہ سب سے زیادہ موجودہ حکومت میں زیر عتاب آیا ہے۔مزدوروں سے آئے دن ان کی مزدوری چھین کر بے روزگار کئے جاتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گی۔بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے نااہل حکومت کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں