0

نوشہرہ بھر میں چاند رات پر مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، ڈی سی نوشہرہ

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ بھر میں چاند رات پر مکمل لاک ڈاؤن ہو گا آٹھ مئی سے سولہ مئی تک نوشہرہ بھر میں مکمل لاک ڈاؤن، شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہو گاعید الفطر کے موقع پر تمام سیاختی مقامات بند رہے گے پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کے لئے اقدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضااوزگن نے این سی او سی کے جاری کردہ کورونا وائرس کے ایس او پیز کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ہجوم کورونا پھیلنے باعث بن رہا ہے جس کے باعث ٹی ایم اے کی مویشی منڈی سمیت گاڑیوں کا جمعہ بازار اور دیگر میلوں سمیت عید کے دنوں میں بچوں کی تفریحی میلوں اور دیگر پروگرامات کی انعقاد پر پابندی عائد ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ زیادہ رش اور ہجوم والے جہگوں پر بھی عوام کے جانے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیسن، دودھ، کریانہ، گوشت اور سبزیوں کی دوکانیں کھلی ہو گی ضلع بھر میں کورونا کے فعال کیسز 1170تک جا پہنچی جبکہ مہلک وباء سے ضلع بھر میں 87افراد جاں بحق ہو گئے۔کورونا وائرس سے متاثرہ 254 افراد کا ٹسٹ رزلٹ ویٹنگ لسٹ میں ہے جبکہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر ٹوٹل ایک سوسینتالیس مشتبہ کیسز موجود ہیں نوشہرہ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی شرح 31فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آگئی جبکہ نوشہرہ کے تمام اسپتالوں میں آکسیجن وافر مقدار موجود ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں