0

ایبٹ آباد، شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں، اسسٹنٹ کمشنر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ کا پولیس کے ہمراہ مین بازار، گردوارہ گلی اور سپلائی کا دورہ۔ 08 دکانوں کو ایس او پیزکی خلاف ورزی پر سیل اور 25000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس کے علاوہ مرستیال ایپ پر موصول شکایات پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے سپلائی میں 01 دودھ کی دکان کو سیل جبکہ قصاب کو گوشت کی مہنگے داموں فروخت پرجیل بھیجا گیا اور اسکے ساتھ 10000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے مرستیال ایپ یا ضلعی کنٹرول روم کو مطلع کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں