0

ترین گروپ کا عید کے بعد لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ نے عید تک خاموشی اور عید کے بعد صورتحال کے تناظر میں لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جہانگیر ترین گروپ کے ارکان پارلیمنٹ نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا، عید کے بعد ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان پارلیمنٹ سے مشاورت کی جائے۔ مزید چار ارکان قومی اسمبلی کا جہانگیرترین سے رابطہ ہوا ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی ترین گروپ کے وکلا اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے کیس سے متعلق جہانگیر ترین کی ٹیم کا موقف سن لیا۔علی ظفر ایڈووکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن ٹیم سے بھی ملاقات کا ایک دور کرچکے ہیں،اب تک علی ظفر ایڈوکیٹ نے چار میٹنگز کی ہیں۔ سینیٹر علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مئی کے آخر تک وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں