0

جمرود میں عالمی یوم صحافت کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جمرود پریس کلب کے زیر اہتمام صحافیوں کا عالمی یوم صحافت کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں کتبے  اٹھا رکھے تھے جس پر صحافت کے ازادی،صحافیوں کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے حق میں نعرے درج تھے۔عالمی یوم صحافت ریلی سے صدر جمرود پریس کلب ساجدعلی کوکی خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے دنیا میں تین مئی کو صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصدِ صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہوتا ہے اور ساتھ صحافیوں کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں صحافیوں نے سخت وقت میں رپورٹنگ کرکے علاقے کی خدمت کی ہیں جس میں ایک درجن سے زائد صحافیوں نے فرائص منصبی کی انجام دہی کے دوران شہید ہوچکے ہیں جس میں کثیر تعداد میں صحافی زخمی بھی ہوچکی ہیں جن کو ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمرود پریس کلب کو دو سال پہلے خبر کی اشاعت پر بند کیا گیا لیکن صحافیوں کی جدوجہد اور احتجاج کے بعد کھول دیا گیا کیوں کہ پریس کلب علاقے کی عوام کی آواز ہیں۔انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائیلی اور خاص کر ضلع خیبرکے  صحافیوں کو فرائض منصبی میں مشکلات ہیں ابھی تک صوبائی حکومت کی طرف سے اعلان شدہ 20 لاکھ روپے گرانٹ نہیں دیا گیا ہے جس کی وجہ سے جمرود پریس کلب سمیت ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبوں کو مشکلات کا سامنا ہیں  اس لیے ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ضلع خیبر کے تینوں پریس کلبوں کو گرانٹ دی جائے تاکہ صحافیوں کو درپیش مشکلات حل ہوسکے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں