0

شانگلہ میں باسی سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایک مثال قائم کردی

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ باسی سے تعلق رکھنے والے شخص حضرت حسین نے مثال قائم کردی۔حضرت حسین نے اپنی گاڑی مریضوں اور ضرورت مندوں کیلئے عطیہ کردی۔حضرت حسین نے غریب بے سہارا لوگوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ سروس کا اعلان کیا ہے۔موجودہ حالات میں ہمیں بطور مسلمان اپنے غریب بھائیوں اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنا ہوگا تاکہ اللہ ہمیں معاف کردیں۔دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ہم سب کو ملکر اپنے اپنے استطاعت کے مطابق کام کرنا ہوگا۔انھوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو تین ماہ قبل میں خود سخت بیماری کا شکار تھااور کہیں دنوں تک ہسپتال میں داخل تھا جسکی وجہ سے مجھے ٹرانسپورٹ کیلئے بہت خرچے اٹھانے پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے احساس ہوا کہ غریب بے سہارا لوگوں کیلئے میری گاڑی نمبرAC-5670دستیاب ہوگی۔انھوں نے کہا کہ میں خود غریب ہوں،بھوکا رہونگا لیکن غریب کیمدد کرونگانیہ سروس انرونی شانگلہ میں غریبوں کیلئے مفت میسر ہوگی جس کسی کو بھی ضرورت ہو میرے رابطہ نمبر03413983499پر مجھ سے رابطہ کرسکتا ہے،میں خود بمعہ گاڑی فوری دستیاب ہوں گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں