0

ہنگو، ٹل سکاٶٹس کی جانب سے غریب اور معذور افراد میں رمضان پیکج تقسیم

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ٹل سکاٶٹس کی جانب سے ٹل کینٹ میں ٹل کے غریب اور معذور افراد میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔کمانڈنٹ ٹل سکاٶٹس کرنل عاطف مشتاق کی خصوصی ہدایات پر صوبیدار میجر ندیم خان نے درجنوں نادار اور غریب افراد میں گھی۔اٹا۔دال۔چینی۔دودھ اور دیگر اشیاۓ خوردونوش تقسیم کٸے۔تفصیلات کے مطابق ٹل سکاٶٹس کی جانب سے اس رمضان میں تین سو سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔گزشتہ روز بھی ٹل شہر کے معذور اور غریب افراد میں رمضان پیکج ایس ایم ٹل فرنٹیٸر کور ندیم خٹک نے تقسیم کیا۔اس موقع پر ایف سی ہیڈکوارٹر صوبیدار میجر ندیم خان نے بتایا ٹل سکاٶٹس کے زیراہتمام ہر سال سینکڑوں غریب اورث نادار افراد میں کمانڈنٹ ٹل سکاٶٹس کی ہدایات پر رمضان پیکجز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔جس کا مقصد دکھی عوام کیساتھ پاک فوج کا اظہار یکجہتی کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹل سکاٶٹس ہرمحاذپر پاکستانی عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں