0

شہباز، بلاول کی رائے میں پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کردار نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف، بلاول بھٹو کی رائے میں پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کردار نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹوکی رائے میں پارلیمان کا اداروں کی اصلاحات میں کوئی کردار نہیں۔ شہزاد اکبر کی تجویز انتہائی زیرک ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات الیکشن کمیشن نے کرنی ہیں اور پارلیمان کا کوئی کردار نہیں تو نیب قانون میں اصلاحات بھی نیب ہی کو کرنے دیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں