0

جمرود، مخالفین نے میرے زمین پر غیر قانونی قبضہ کیاہے واگزارکیا جائے، حاجی محمد

 جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبرکی تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے حاجی محمد ولد تاج محمد کھٹیا خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری زمین جو کہ علاقہ شاہ کس سم غاخی میں واقع ہے میں نے لعل جان ولد گلاخان مستل خیل سے بزریعہ سٹام پیپر گواہان کے روبرو خریدلیاہے۔ اس زمین کے تمام ثبوت، گواہان اور جرگے کے فیصلوں کے باوجود لعل جان ولد گلا خان، ضابط ولد ظاہر شاہ، یوسف ولد کید خان، اور شمیم نے میرے زمین پر غیرقانونی اورظلم زبردستی سے قبضہ کیا ہے۔ یہ افراد علاقہ شاہ کس کا قبضہ مافیہ گروپ ہے۔ جو لوگوں کے زمینوں پر زبردستی سے قبضہ کرتے ہیں۔ میرے پاس اس زمین کی تمام قومی اور قانونی فیصلے تحریری شکل میں موجود ہیں۔ لیکن ان تمام فیصلوں کے ہوتے ہوئے وہ میرے زمین پر قابض ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہمیں اب تک مالی دو کروڑ روپے کا نقصان دیا ہے اور مزید دے رہے ہیں اس کے علاوہ ان کی ظلم،جبر، اور بربریت کی وجہ سے میرے بال بچے تعلیم،روزگار، سے محروم ہو رہے ہیں اور ان کا بُرا اثر ان کے کیریر اور روشن مستقل پر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کے زریعے حکومت اور خصوصاََ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان قوم اور قانون کے دوشمن عناصر(قبضہ گروپ) کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ اپنے حق کے لیے گورنر، ہاؤس چیف منسٹر، ہاؤس اور اسمبلی ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے لئے مجبور ہوجاوٗنگا اورانصاف کے لیے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک جاؤنگا۔اور اگر وہاں سے انصاف نہ ملا تو بین الاقوامی عدالت برائے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ عدالت سے انصاف مانگونگا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں