0

پشاور، بارش، تیز ہوا سے ایئر پورٹ پر سیلنگ، سائن بورڈ گر گئے

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں بارش ہوئی ہے جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلی ہیں جن کے باعث ایئر پورٹ پر سیلنگ اور سائن بورڈ گر گئے۔ پشاور میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہا، باچا خان ایئر پورٹ پر بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سیلنگ اور سائن بورڈز گر گئے۔تیزا ہوا چلنے سے سامان لے جانے والی ٹرالیاں بھی ایئر پورٹ سے باہر آ گئیں۔ ایئر پورٹ حکام نے بتایا کہ بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا ہے، پشاور ایئر پورٹ پر بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں