0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 3241024 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3241024ہو گئیں،کیسز15کروڑ49لاکھ73ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 592049تک پہنچ گئیں جبکہ کیسز3کروڑ32لاکھ74ہزار 659ہو گئیں۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں 226169ہو گئیں،کیسز2کروڑ6لاکھ58ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں 411000افرادلقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ48لاکھ60ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں 105387افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز56لاکھ80ہزار تک پہنچ گئے۔روس میں اموات111535ہو گئیں،کیسز48لاکھ39ہزارہوگئے۔برطانیہ میں 127543افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ23ہزار سے تجاوز کر گئے۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ 27 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں