0

سعودی عرب میں ہوٹل انڈسٹری کو عمرہ پرمٹس جاری کرنے کی اجازت

جدہ (مانند نیوز ڈیسک) مکہ مکرمہ میں ہوٹل انڈسٹری کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کے طور پر وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام کے اطراف و اکناف واقع ہوٹلوں کو جاریہ ماہ رمضان کے دوران زائرین کے لئے عمرہ پرمٹس جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔  یہ اقدام وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سعودی اتھار ٹی فار ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹلی جنس کے ساتھ اشتراک میں انجام دیا جائے گا۔ اِس ضمن میں ایپس اعتمرنا اور توکلنا کے ذریعہ سروس فراہم کی جائے گی۔ سعودی پریس ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق نائب وزیر امور حج و عمرہ ڈاکٹر ابوالفتح بن سلیمان نے زور دیا کہ کورونا وائرس وبا کے سبب ہوٹل انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب کوویڈ کی صورتحال میں قدرے نرمی کے پیش نظر ہوٹلوں کو عمرہ پرمٹس جاری کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ہوٹل کمیٹی جو مکہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملحق ہے، اس کے چیرمین ریان بن اسامہ نے واضح کیاکہ ہوٹلوں اور زائداز 2 لاکھ 50 ہزار ہاو سنگ یونٹس کو مکہ مکرمہ میں عمرہ زائرین کے استقبال کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ اِن زائرین کو کوویڈ پروٹوکول کے مطابق رکھا جائے گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں