0

مینگورہ میں تیز بارش سے شہر کے مختلف بازار اور علاقے زیر آب اگئیں

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات مینگورہ میں تیز بارش سے شہر کے مختلف بازار اور علاقے زیر آب اگئیں، ناقص سیورج سسٹم کی وجہ سے سیلابی ریلوں نے لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں داخل ہوکر تباہی مچادی، سیدوشریف میں لوگوں کی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، جسے ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے محفوظ کرلیا، تاہم اس تمام تر صورتحال میں لاکھوں روپے سے چلنے والے محکمہ واسا کے اہلکار لمبی تان کر سورہے تھے اور لوگ گندے پانی کے تعفن اور بدبو میں افطار کے وقت انتہائی اذیت سے دوچار ہوکر صفائی کررہے تھے، روزے کے بعد آرام سے واسا اہلکاروں نے کام شروع کردیا جس سے لوگوں کا غم و غصہ مزید بڑھ گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں