0

پانچ ماہ سے مانسہرہ روڈ کی کشادگی کا تعمیراتی کام شروع ہے، کمشنر ہزارہ

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسودنے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ سے مانسہرہ روڈ کی کشادگی کاتعمیراتی کام شروع ہے جو 37کروڑ روپے کی لاگت سے انشا اللہ ایک ما ہ تک مکمل ہو جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ ایبٹ آباد کی آبادی میں اضا فے کے سا تھ سا تھ ٹریفک کے بہت مسا ئل پیدا ہو گئے تھے اور خا ص کر ما نسہرہ روڈ پر حکو مت نے عوام کے ان مسا ئل کے حل کے لئے تر جیحی بنیادوں پر ما نسہرہ روڈ کی کشادگی و تعمیر پر کام شروع کیاچانشا اللہ مانسہرہ روڈ کا کا م مکمل ہو نے پر عوام کو ایک مثبت تبدیلی نظر آئے گی اور اس کے سا تھ سا تھ پا ر کنگ کا مسئلہ بھی حل ہوجا ئے گا۔ ان خیا لا ت اظہا ر انہو ں نے بدھ کے روز مانسہرہ روڈ کے تعمیرا تی منصو بے کے معا ئنہ کے موقع پر میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات، ڈائیریکٹر این ایچ اے حبیب، جنر ل ریٹا ئرڈ آیاز سلیم رانا اور دیگر افسرا ن بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود نے کہا کہ ہم جنر ل ریٹا ئرڈ آیاز سلیم را نا کے مشکور ہیں جو مانسہرہ روڈ کی تعمیر میں اپنا بھر پور کردار ادا کر تے ہو ئے تعمیراتی کام کی نگرا نی کر رہے ہیں اور اس میں مسائل کی نشاندھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کی آبادی میں بہت تیزی سے اضا فے کی وجہ سے ٹریفک کے مسا ئل میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ما نسہرہ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد عوام کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔انہو ں سیاحو ں سے اپیل کی ہے کہ 8مئی تا16مئی ہزارہ ڈویژ ن صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں مکمل لا ک ڈاؤ ں ہو گا صرف اور صرف اشیائے خورد و نوش کی دوکانیں، میڈیکل سٹور پیٹرول پمپ کھلے رہینگے اس کے سا تھ تما م سیاحتی مقامات مکمل طور پر بند ہونگے جس میں گلیات،نتھیا گلی، کاغان، ناران اور دیگر سیا حتی مقا مات شامل ہیں اس لے تما م سیا حو ں سے اپیل ہے کہ وہ صو بے یا صو بے کے دیگر اضلا ع سے ہزارہ ڈویژن کی طر ف نہ آئیں آپ کے سا تھ فیملی اور بچے ہو نگے جس سے آپ کو مشکلا ت کاسامنا ہو گا کیونکہ ہم نے ڈویژن اور اضلا ع کے انٹری پوائنٹس پر چیک پو سٹیں قا ئم کر دی ہیں جن پر پو لیس اور ضلعی انتظا میہ کے افسرا ن 24گھنٹے مو جود ہو نگے اور ہزارہ ڈویژن کے اندر دا خل نہیں ہو نے دیا جا ئے گا۔ میری آپ سب سے اپیل ہے کہ حکو مت کی وا ضع کردہ کوروناسے بچا ؤ کی ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ کمشنر ہزارہ نے کہا کہ علماء کرام سے مساجد میں کورو نا ایس او پیز کے حوا لے سے با ت چیت ہو چکی ہے علما ئے اکرا م مساجد میں جمعہ الوداع اور عید الفطر کی نمازیں کو رونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پڑھائیں۔ انہو ں نے کہا کہ علما ئے اکرام کو رو نا ایس اوپیز پر بھرپور طریقے سے تعاون کر رہے ہیں اور وہ اس فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جمعہ الوداع اور عید الفطر کی نمازوں کی ادائیگی کرینگے۔ قبل ازیں کمشنر ہزاہ نے ما نسہرہ روڈ کی تعمیر کام کا مختلف جگہو ں پر معا ئنہ کیا اور ضروری ہدا یا ت جا ری کیں۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں