0

لکی مروت میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) لکی مروت کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو عیدالفطر کے دنوں میں کورونا ایس او پیز کے لئے سرکلر جاری کیا۔لکی مروت میں 8 تا 16 مئی مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، ماسوائے انتہائی ضروری اشیاء دیگر تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ پلازے، وغیرہ بند ہونگے۔ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں دیگر اضلاع کی طرح ضلع لکی مروت میں بھی 8 تا 16 مئی مکمل طور پر لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیا جائیگا ماسوائے چند ضروری اشیاء کی دکانیں دیگر تمام مارکیٹیں، دکانیں، بند ہوگی جو دکانات کھلے ہونگے اس میں جنر ل سٹورز، میڈیکل سٹورز، سبزی و فروٹ، مرغی ،گوشت، بیکریز،پٹرول پمپ، ہوٹل (ٹیک آوے)، یوٹیلٹی سٹورز، موبائل فرنچائس ،میڈیا تندور، دودھ اور پنکچر، سویٹ کی دوکانیں شامل ہیں اس کے علاوہ تمام دکانیں بند ہوگی، چاند رات کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔اس کے علاوہ 8 تا 16 بین الاضلائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل طور پر پابندی ہوگی صرف ذاتی گاڑیوں میں 4 سے کم مسافر گاڑیوں پر پابندی نہیں ہوگی اس کے علاوہ تمام مسافر بسیں، فلائنگ کوچ، مسافر ٹیکسیوں اور 4 سے زیادہ افراد پر گاڑیوں میں لکی مروت میں آنے یا جانے پر مکمل پاپندی ہوگی۔ عید الفطر کے موقع پر تمام سیاحتی مقامات ناران، کاغان، مری، سوات و دیگر سیر و سیاحت کے مقامات پر آنے جانے میں مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہیں اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح بیکرز ، گروشری اور سویٹ کی دوکانیں شام 6:00 تک کھلی رہے گی باقی دوکانیں 24/7 کھلی رہے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں