0

پبی ناکام بینک ڈکیتی میں اہم پیش رفت

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) پبی ناکام بینک ڈکیتی میں اہم پیش رفت۔ڈکیت گروہ پشاور دوران ڈکیتی بینک مینجر قتل کیس سمیت کئی بین الاضلاعی ڈکیتیوں میں ملوث۔ڈکیت گروہ کا تعلق دہشت گرد کالعدم تنظیم سے ہے۔اہم انکشافات متوقع۔IG ثناء اللہ عباسی کا پشاور LRH میں زخمی کانسٹیبل کی عیادت بہادری پر شاباش۔گزشتہ روز الحبیب بینک پبی پر ڈکیتی کی کوشش پولیس کے بروقت پہنچنے پر ناکام بنا دی گئی۔پولیس اور ڈکیت گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔فائرنگ کے دوران ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔تعاقب کرنے پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے وقت لوٹا گیا دو کروڑ 10 لاکھ برآمد کر لیا گیا۔ملزم سے تفتیش کرنے پر انتہائی اہم انکشافات ہوئے۔ ڈکیت گروہ کئی ماہ سے بینک ڈکیتیوں میں سرگرم تھا۔ملزم اور اسکے ساتھی اس سے پہلے باڑہ (خیبر) میں 02,کوہاٹ میں 01 اور پشاور چمکنی میں بھی ڈکیتیاں کر چکے ہیں۔پشاور چکمنی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بینک منیجر کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ملزم کے قبضے سے01 ہینڈ گرنیڈ، 03 پستول (بمعہ سیکیورٹی گارڈ سے چھینا گیا پستول) اور واردات میں استعمال ہونے والی 02 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے کے دوران زخمی ہونے والے کانسٹیبل شکیل کی LRH پشاور میں عیادت کرکے بہادری پر حوصلہ افزائی کی۔IG خیبر پختونخواہ نے کہا کہ نوشہرہ پولیس نے انتہائی بہادری اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے خطرناک اور منظم ڈکیت گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ گروہ کا تعلق کالعدم دہشت گردتنظیم سے ہے۔ملزمان کا اکثر افغانستان آنے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ملزم کی گرفتاری خیبر پختونخواہ پولیس کی کامیابی ہے۔معاشرے میں امن قائم کرنا پولیس نے اولین فرائض میں شامل ہے۔نوشہرہ پولیس نے ثابت کر دیا کہ خیبر پختونخواہ پولیس معاشرے میں امن قائم کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کیلئے نقد انعامات اور زخمی کانسٹیبل کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔*

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں