0

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ چلنے کی اجازت

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پردیسیوں کیلئے بڑی خبر،پنجاب میں آج(ہفتہ) اور کل(اتوار کے) روز پبلک ٹرانسپورٹ چلنے کی اجازت ہو گی، پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ چاند رات کو بازار بند، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے سٹالز نہیں لگ سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے کورونا کی سفارشات کے مطابق عیدالفطر اور چاند رات کے لئے ہدایات اور ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے اس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جو 8 مئی سے 16 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، پیٹرول پمپس، فوڈ ٹیک اویز کی اجازت ہوگی۔ بجلی، گیس، ای کامرس، انٹرنیٹ، سیلولر کمپنیز، کال سینٹرز، تندور اور میڈیا ہاؤسز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، مٹھائی کی دکانیں، بیکریز، گوشت کی دکانیں، آٹا چکیاں، فروٹ،سبزی کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھل سکیں گی۔چاند رات بازاروں مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام سٹالز پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام انڈور اور آٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ جہاں کورونا وائرس پازٹیو کی شرح 8 فیصد سے زیادہ ہے، وہاں تمام انڈور اور آؤٹ ڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس اور مزارات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ان اضلاع میں اٹک، بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد، جھنگ، قصور، خانیوال، خوشاب، لاہور، لیہ، ملتان، مظفر گڑھ، منڈی بہا الدین، میانوالی، اوکاڑہ، پاک پتن، راجن پور، راولپنڈی، رحیم یار خان، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور نارووال کے علاقے شامل ہیں۔صوبہ بھر میں تمام سیر وتفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ تمام تفریخی مقامات، پارکس، شاپنگ مالز، اور پکنک مقامات بند رہیں گے۔ ہر قسم کے سپورٹس، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ٹرین سروس کل گنجائش کے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ بین الصوبائی اور شہروں کی مقامی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہوگی۔ تاہم رکشا، ٹیکسی اور پرائیویٹ گاڑیوں کو پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔مختلف شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ کو صرف 2 دن(ہفتہ اور اتوار)پچاس فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ تمام شہری ماسک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں