0

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت میں قائم کورونا وارڈ میں آکسیجن ختم

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت میں قائم کورونا وارڈ میں آکسیجن ختم ہوگئی وارڈ ٹیکنیشن نے تصدیق کردی جس کے خلاف مریضوں کے لواحقین سراپاں احتجاج بن گئے ۔ ایم ایس ہسپتال سے غائب ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدو گل وزیر کاکہنا تھاکہ کورونا وارڈ کیلئے دوسرے ہسپتالوں سے پانچ سلنڈروں کا بندوبسٹ کر لیا ہے۔مریضوں کے لواحقین نے کہاکہ اگر آکسیجن کی وجہ سے ہمارے مریض کو کچھ ہوا تو ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی صبح سے آکسیجن ختم تھی،ابھی دو سلنڈر لائے ہیں۔ہمارے مریض کو آخری سلنڈر لگا ہے اس کے بعد کوئی سلنڈر نہیں۔اگر آکسیجن کی وجہ سے ہمارے مریض کو کچھ ہوا تو ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔دوسری جانب کورونا وارڈ کے انچارج ٹیکنیشن خالد عثمان نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے کورونا وارڈ میں سنٹرلائزڈ آکسیجن ختم ہوگئی کورونا وارڈ میں چھ مریض داخل ہیں تمام مریضوں کو انفرادی سلنڈر لگے ہوئے ہیںان سلنڈرز کے بعد ہمارے پاس ہسپتال میں کوئی سلنڈر نہیں ہے اور یہ سلنڈز 2 بجے تک کام کر سکتے ہیں خالد عثمان کا مزید کہناتھا کہ لواحقین کو حفظ ماتقدم کے طور پر مریضوں کو دوسرے ہستالوں کو شفٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت کادورہ کیا اور پشاور سے آکسیجن مانگ لی آج ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لکی مروت میں آکسیجن پلانٹ کیلئے ٹیم پہنچے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں