0

بھارت میں کرونا وائرس کے مزید تین لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز

نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارت میں کرونا وائرس کے مزید تین لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز اور تین ہزار 700 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔بھارت کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں پیر کو کرونا وائرس کے مجموعی کیسز تین لاکھ 66 ہزار 161 کے اضافے سے دو کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار 575 تک پہنچ گئے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین ہزار 754 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد دو لاکھ 46 ہزار 116 ہوگئی ہے۔بھارت میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی ویکسی نیشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور اب تک سترہ کروڑ سے زیادہ افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران نئی انفیکشنز کی یومیہ تعدادمسلسل چوتھے روز بھی چار لاکھ سے زیادہ رہی۔ کئی بھارتی ریاستوں نے اپنے ہاں سخت لاک ڈان نافذ کر رکھا ہے تاہم اس مہلک وائرس کا پھیلا ابھی تک قابو میں نہیں آ رہا۔ اسی دوران ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی وجہ سے مزید چار ہزار بانوے افراد کا انتقال ہو گیا۔ اب تک کووڈ انیس کی وبا اس ملک میں بائیس اعشاریہ تین ملین انسانوں کو متاثر کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی اب دو لاکھ بیالیس ہزار تین سو باسٹھ ہو گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں