0

عید الفطر کی خریداری عروج پر، مختلف اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں عید الفطر کی خریداری عروج پر پہنچ گئی۔مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 200فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔خفیہ کاروبار کی وجہ سے انتظامیہ قیمتوں پر نظر نہیں رکھ پارہی جبکہ دکاندار وں نے دونوں ہاتھوں سے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید الفطر قریب آتے ہی پشاو ر کے بازاروں میں رش لگ گیا ہے اور لاک ڈاؤن کے باوجود پشاور شہر سمیت مضافاتی علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد افطاری کے بعد صوبائی دارالحکومت کا رخ کر رہی ہے جہاں رات دیر گئے تک کاروبار جاری رہتا ہے تاہم لاک ڈاؤن کے دوران خفیہ کاروبار کی وجہ سے دکانداروں نے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے اور انتظامیہ بھی قیمتوں پر نظر نہیں رکھ پارہی ہے جس کی وجہ سے خریداروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔اس وقت پشاورمیں ریڈی میڈ کپڑوں،جوتوں،مہندی اور میک اپ کے سامان کی خریداری عروج پر ہے جبکہ بچوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی تیارکپڑوں کی خریداری شروع کر دی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں