0

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کا ہزارہ ریجن کا دورہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ہزارا ریجن کا دورہ کیا اور ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہر ہ کے اضلاع میں کورونا وباءسے بچاو کی حکومتی SOPs پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور مختلف پولیس تھانوں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ اور دیگر متعلقہ پولیس افسران آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پی نے  ایبٹ آباد میں پولیس اسٹیشن سٹی اور کینٹ اور ہری پور میں پولیس اسٹیشن کوٹ نجیب اللہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے تھانوں کا ریکارڈ چیک کیا، پولیس اسٹیشنز کے ا ندر قائم کنٹرول روم، سی سی ٹی وی نظام کا معائنہ کیا، کورونا وباء سے بچاو کی SOPs پر عمل درآمد کا جائزہ لیا،  ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے اْن کی ڈیوٹی کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور حوالاتیوں سے بات چیت کی۔آئی جی پی نے پولیس تھانوں کے مختلف حصوں کامعائنہ کیا، تھانوں کا ریکارڈ تفصیل سے چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ان کی ڈیوٹی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ آئی جی پی نے پولیس اہلکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی اور تھانوں کے اندر بہترین انتظامات اور کرونا وباءسے بچاو کی SOPs پر مکمل عملدرآمد پر تھانوں کے عملے کو شاباش دی اور اْن کو مزید بہتر بنانے سے متعلق ہدایات دیں۔  آئی جی پی نے تھانوں کے حوالات میں موجود ملزمان سے بھی بات چیت کی اور ان سے پولیس کے رویے اور دی جانے والی سہولیات سمیت درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اْن کی بہتر انداز میں خدمت ہمارا فرض ہے اور کہا کہ عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو یقینی بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے اْن کے مسائل کو قانون کے مطابق جلد از جلد حل کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور عوام کی وابستہ تواقعات سے بڑھ کر اْن کی خدمت کو یقینی بناکر عوامی پولیسینگ کوفروع دیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں