0

باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ریسکیو 1122 ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردی گئیں

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو1122 نے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردی ہیں۔ ڈاکٹر خطیراحمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات پر ریسکیو1122 کا میڈیکل عملہ تعینات کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بیرون ملک اور اندرون ملک مسافروں کی آمدروفت کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیاہے۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں ایمبولینس گاڑیاں اور میڈیکل ٹیم موجود رہے گی۔ کورونا وائرس کی علامات یا مشتبہ افراد کو ایمبولینس میں محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کرنا ہے۔ 1122 کی ایمبولینس گاڑیاں دیگر ایمرجنسی میں بھی خدمات فراہم کریں گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں