0

حکومتی لاک ڈاؤن بے اثر، پشاور میں کاروبار بدستور جاری

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کے باوجود پشاور میں رات گئے تک بیشتر بازاروں میں کاروبار جاری۔دکانداروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو پشاورمیں یکسر نظر انداز کر دیاگیا ہے اور شہر کے وسطی علاقوں میں بازاروں کے اندر کاروبار دھڑلے سے جاری ہے جس میں جھنڈا بازار،کریم پورہ،قصہ خوانی اور پشاوری چپلوں کی فروخت کے حوالے سے مشہور جہانگیر پورہ بازار سرفہرست ہے جہاں رات دیر گئے تک دکانوں کے شٹر گرا کے کاروبار جاری رہتا ہے جبکہ اس دوران پولیس کے بازاروں سے گشت کے وقت دکانوں کے شٹر گرا کے تالے لگا دیئے جاتے ہیں جبکہ دکانوں میں لائٹوں کو بھی بند کر دیا جاتا ہے جس سے شدید حبس اور گرمی کی وجہ سے خریداروں کو بھی پریشانی پیش آتی ہے تاہم اس کے باوجود خریدار بھی بڑی تعداد میں پشاور کا رخ کر رہے ہیں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی افطاری کے بعد بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔پولیس کی جانب سے متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں تاہم اس کے باوجود دکاندار کاروبار بند کرنے پر آمادہ نظر نہیں آرہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں