0

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بدھ 12 مئی کو اسلام آباد میں  ہوگا۔اس اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے  چیرمین مولانا عبد الخیر آزاد آزاد کریں گے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، وزارت مذہبی امور، وزارت سائنس وٹیکنالوجی، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شرکت کریں گے۔رویت ہلال کمیٹی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش میں مصروف ہے کہ رواں سال عیدالفطر پورے ملک میں ایک ساتھ منائی جا سکے اور اس مقصد کے اراکین کمیٹی نے علما سے رجوع کرنا شروع کردیا ہے جنہوں نے ماضی میں شوال کے چاند دیکھنے سے متعلق اعلان کی عوامی مخالفت کی تھی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں