0

پشاور، پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم شروع کر دی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) حیات آباد پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور اس سے ہونے والے نقصانات سے شعور و آگہی کی خاطر خصوصی مہم چلائی گئی۔ مہم کے دوران پولیس موبائل گاڑیوں سے اعلانات کئے گئے جس میں شہریوں سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کی گئی۔ حیات آباد اور تاتارا پولیس کی جانب سے رہائشی علاقوں میں بھی اعلانات کئے گئے جن میں آبائی علاقوں کو روانہ ہونے سے قبل گھروں کی چوکیداری کا مناسب انتظام کرنے اور گلی محلے میں رہ جانے والے افراد کو آگاہ کرنے کی اپیل کی گئی۔واضح رہے کہ حیات آباد اور تھانہ تاتارا کی حدود میں بسنے والے شہریوں کی اکثریت عید کی چھٹیوں کے دوران اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے چور وں کی جانب سے چوری کا خدشہ لگا رہتا ہے۔دوسری جانب شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ سٹی پٹرولنگ فورس اور رائیڈرز سکواڈ کے گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں