0

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختوخوا کا بنوں ریجن کا دورہ

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختوخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا بنوں ریجن کا دورہ۔آئی جی پی نے دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر بنوں ریجن کے پولیس افسروں اور جوانوں کو انعامات سےنوازا۔ پولیس پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے اور ایسے کسی بھی اقدام کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پولیس کورونا وباءسے بچاو کی حکومتی SOPs پر مکمل عملدرآمدکی ڈیوٹی کےساتھ ساتھ دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خلاف بھی بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے. آئی جی پی نے بنوں میں شہید کانسٹیبل مدثر اور لکی مروت میں شہید اے ایس آئی محمد شاہ کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور کہا کا پولیس شہداء ہمارے ہیروز ہیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج اقبال مروت شہید پولیس لائنز بنوں میں تقیسم انعامات کی ایک پروقار تقریب میں شرکت کی، جس میں لکی مروت و بنوں پولیس کو ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب دہشت گردوں کو پولیس مقابلوں میں ہلاک اورگرفتارکرنے پر انعامات سے نوازا۔ ریجنل پولیس آفیسر بنوں ساجد علی خان، ڈی پی او بنوں عمران شاہد، ڈی پی لکی مروت عمران خان اور دیگر اعلیٰ پولیس افسروں نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے بنوں اور لکی مروت اضلاع کے پولیس افسروں کی دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ کی بہادری اور جرات مندی پر آپ کو شاباش دینے کے لئے آج میں بنوں آیا ہوں اور آپ کو انعامات حاصل کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ آئی جی پی نے کہا کہ بنوں اور لکی مروت پولیس نے جس دلیری اور بہادری سے پولیس پر مختلف حملوں میں مطلوب دہشت گردوں کو پولیس مقابلوں میں ہلاک کرنے اور گرفتار کرنے کا جو کارنامہ سرانجام دیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔ آئی جی پی نے جرائم کی بیخ کنی اور پولیسنگ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر آر پی او بنوں ،ڈی پی او بنوں اور ڈی پی او لکی مروت کی تعریف کی۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس پر حملہ ریاست پر حملے کے مترادف ہے اور کہا کہ خیبر پختوخوا پولیس کے بہادر افسر اور جوان ایسے کسی بھی اقدام کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سختی سے کچل دیں گے۔ آئی جی پی نے سی ٹی ڈی کی دہشت گردی کی بیخ کنی میں کلیدی کردار کو بھی سراہا اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو بھی شاباش دی اور پولیس کے تمام یونٹس کے درمیان باہمی تعاون اور ربط کی بھی تعریف کی ۔ آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کورونا وباءسے بچاو کی حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکی ڈیوٹی کےساتھ دہشتگردی اور دیگر جرائم کے خلاف بھی بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا پولیس پر فخر ہے آئی جی پی نے کہاکہ انعامات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ،میں انعامات دیتا رہوں گا اور آپ بہترین کارکردگی پر انعامات لیتے رہیں گے۔ بعد ازاں آئی جی پی نے بنوں میں شہید کانسٹیبل مدثر اور لکی مروت میں شہید اے ایس آئی محمد شاہ کے گھر جا کر ان کے ورثاء کے ساتھ تعزیت کی اور شھداء کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ آئی جی پی نے تھانہ میرا خیل بنوں کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ عوام کی سہولت اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تھانہ کلچر کو مزید بہتر بنانے کے لئے بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔اس موقع پر آئی جی پی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جن پولیس افسروں اور جوانوں کو انعامات سے نوازا، ان میں ضلع بنوں کے ڈی پی او عمران شاہد، ایس پی سی ٹی ڈی بنوں اسد خان، ڈی ایس پی صدر سیف الرحمن بلوچ، انسپکٹر عمران اللہ، سب انسپکٹر فرقان جاوید، سب انسپکٹر عارف اللہ، اے ایس آئی اللہ نواز، ہیڈ کانسٹبل رضاءاللہ، نعمت الرحمن، کانسٹیبل وسیم اکرم، ارشد، افتخار، عالم خان، نفیظ، ناصر، انور، خورشید نواز، عصمت اللہ، شاہد، مدثر، سعید اللہ، جلال، رازاد خان، ساجد، شفیح،عظمت، جمیل، شیرزا علی شاہ، زبیر، شفیح، رافیع اللہ، ناکاب خان، انعام ریاض، شفیح الرحمن، لطیف خان، واحد، انعام، نسیم، زوہیب، ابرار، رافیع اللہ، صابر خان، خلیل اللہ، دمساز خان، محمد صادق، حبیب نواز ، ضلع لکی مروت کے ڈی پی او عمران خان، ڈی ایس ہیڈکواٹر لکی اقبال خان، ایس آئی دمساز خان، پی ایس آئی نوید نواز، اے ایس آئی داود خان، محمد زبیر، ایچ سی رفیق، ایل ایچ سی کفایت اللہ،کانسٹیبل وقار خان،کانسٹیبل آصف خان،کانسٹیبل فہیم اللہ، کانسٹیبل نوشادخان،کانسٹیبل محمد الیاس، لیڈی کانسٹیبل روزینہ اور ایس پی سی ٹی ڈی ڈی آئی خان صابر خان شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں