0

ہنگو میں محکمہ فوڈ کنٹرول کا مرغی کی قیمتوں میں اضافی سے متعلق جائزہ

ہنگو(مانند نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر  ہنگو  حمیداللہ شاہ کی ہدایات پر محکمہ فوڈ کنٹرول میں مرغی کی قیمتوں میں اضافی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد کیاگیا اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ہنگو قاضی فداء الرحمان منعقد ہوا۔جسمیں اے ایف سی گلاب گل،فوڈ انسپکٹر روح الامین سمیت پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق ودیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیاکہ مرغی دانہ کی 50 کلو گرام فی بوری کی قیمتیں 1600 روپے بڑھ کر 3600 روپے ہونے کیساتھ ساتھ صوبہ سندھ میں وبائی مرض کے باعث پولٹری کاروبار بری طرح متاثر ہونا اور مرغی کی سپلائی سندھ کے بجائے تلا گنگ سے ترسیل ہے جسکی بڑے پیمانے پر افغانستان سمگلنگ کی جاتی ہے عہدیداران نے بتایا کہ مزکورہ وجوہات کی بناپر برائیلرز اور مرغیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہاہے جسکی تدارک کے لئے حکومت اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کرینگے۔اجلاس سے خطاب میں ڈی ایف سی قاضی فداء الرحمان نے کہاکہ پولٹری مالکان اور اس کاروبار سے وابستہ دوکانداران ضلع ہنگو کے عوام کو 10 فی صد سستی  چکن کی فراہمی یقینی  بنانے میں تعاون فراہم کرے انہوں نے کہاکہ حکومت اور انتظامیہ مرغی  کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لئے  تمام تر وسائل بروئے کار لائں گے۔   

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں