0

تخت بھائی لوند خوڑ پولیس کا سماجی جرائم کے خلاف کامیاب کارروائی

تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ لوند خوڑ پولیس کا سماجی جرائم کے خلاف کامیاب کارروائی۔ تھانہ لوند خوڑ پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ 04ملزمان گرفتار، داؤ پر لگائی گئی رقم، آلات قمار بازی اور ایک پستول قبضہ پولیس۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا سماجی و معاشرتی جرائم کے خلاف جاری کردہ خصوصی احکامات پر سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تھانہ لوند خوڑ پولیس نے ایس ایچ او ولایت شاہ خان کی قیادت میں سب انسپکٹر قادر نواب معہ پولیس ٹیم نے سماجی جرائم کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ لوند خوڑ کی حدود میں قمار بازی کی محفل پر چھاپہ زنی کی گئی جہاں پر موجود 04قمار بازوں سرتاج، منصور علی، نواب علی اوروارث ساکنان لوند خوڑ کو موقع پر گرفتار کرکے میدان میں داؤ پر لگائی گئی رقم مبلغ 35000روپے، ایک عدد پستول معہ کارتوس اور ایک عدد تاش قبضہ پولیس ہوکر گرفتار ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں