0

ہنگو، ڈی ایس پی ٹل کا تھانہ دوابہ کا اچانک دورہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈی ایس پی ٹل سرکل سعادت خان نے تھانہ دوابہ کااچانک دورہ کیاڈی ایس پی نے دورے کے دوران تھانہ کے مختلف حصوں رہائشی بیرکس حوالات مالخانہ اوراسلحہ کوت کامعائنہ کیا اوراسلحہ کی صفائی چیک کی اورمحررکواسلحہ صفائی کے متعلق اہم ہدایات جاری کیں ڈی ایس پی نے دورے کے دوران روزنامچہ تھانہ رجسٹرات ودیگرسرکاری ریکارڈ بھی چیک کیااورمحررکوتمام ریکارڈبروقت مکمل اوردرست رکھنے کی ہدایت جاری کی دورے کے دوران ڈی ایس پی نے تھانے کے مختلف حصوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پربرہمی کااظہارکیا اورایس ایچ اواورمحررسمیت تھانے کے تمام عملے کوڈسپلن کی پابندی کرتے ہوئے تھانہ میں صفائی کاخاص خیال رکھنے کی تاکیدکی ڈی ایس پی نے دورے کے دوران تھانے کے عملے سے ملاقات بھی کی اوراہلکاروں سے ان کودرپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا ڈی ایس پی نے اہلکاروں پرزوردیا کہ وہ مفاد عامہ اورامن وامان برقراررکھنے کے لئے اپنی توانائیاں استعمال میں لائیں سائلین کی شکایات پرفوری کاروائی کرکے پولیس سے وابستہ عوامی توقعات پرپورااتریں ڈی ایس پی نے اہلکاروں پرزور دیا کہ وہ محنت لگن اورفرض شناسی کواپناشعاربناکراپنے پیشہ ورانہ فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں بعدازاں ڈی ایس پی ٹل سعادت خان کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی دوابہ کے عملے نے تھانہ کے مختلف حصوں کی صفائی بھی کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں