0

طورخم سرحد سے صرف پاکستانی شہریوں کو واپس آنے کی اجازت

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) طورخم سرحد پر کورونا روک تھام کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی)نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق طورخم سرحد پر پیدل آمدورفت پر پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی، صرف پاکستانی شہریوں کوواپس آنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ واپس آنے والے پاکستانیوں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔طورخم بارڈر سے مال بردارگاڑیوں کی آمد و رفت حسب معمول بحال رہے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں