0

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لکی مروت کے اعزاز میں الوداعی تقریب

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ بار ایسوس ایشن لکی مروت نے تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کیلئے الوداعائی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ڈسٹرکٹ بار ہال میں منعقدہ تقریب میں ججز صاحبان اور وکلاء برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکت کرنے والے وکلاء میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری فضل الرحمان ایڈوکیٹ،سینیئر وکلاء نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ،شمال خان ایڈوکیٹ،نجیب اللہ خان ایڈوکیٹ،شوکت حیات خان ایڈوکیٹ،اکرام اللہ خان ایڈوکیٹ اور میر ہمایون خان ایڈوکیٹ وغیرہ شامل تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید زمرد شاہ کو بار کے صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ نے روایتی پگڑی بھی پہنائی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف اقبال ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سید زمرد شاہ صاحب نے لکی مروت میں ایسا دور گزارا جو صدیوں تک یاد رکھا جائے گا ان کا مزید کہنا تھا کہ سید زمرد شاہ نے کبھی بھی بار اور بینچ میں اختلافات پیدا ہونے نہیں دیے۔ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر اور سینیئر وکیل نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج سید زمرد شاہ کو آج لکی مروت کے وکلاء بہترین کارکردگی پر بہترین اے سی آر دے رہے ہیں۔تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید زمرد شاہ صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ لوگوں کا شکریہ ادا کروں ڈسٹرکٹ بار لکی مروت کے وکلاء نے ہمیشہ میری عزت افزائی کی ہے اور مجھے کبھی بھی کسی شکایت کا موقع نہیں دیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں