0

بیدڑہ انٹرچینج تا مانسہرہ سڑک کے سنگ بنیاد کا افتتاح

ابیٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر موصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا کہ موجودہ حکومت غریبوں سمیت ہر شہری کو اس کے حقوق اس کے دروازے تک پہنچانے کے لیے اقدا ما ت کر رہی ہے اسا س پرو گرا م اورانصاف صحت کارڈ اس کی واضح مثالیں ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز بیدڑہ انٹرچینج تا مانسہرہ تک 69کروڑروپے کی لاگت سے سڑک کے سنگ بنیاد کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان،رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی با ر سلیم سواتی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ با ر سلیم سواتی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس طرح وہ اپنے حلقے کے عوا م کی اور علا قے کی ہر فورم پرنمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس امید کے ساتھ عوام نے پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دیئے تھے اس ملک کی تقدیر بدلے گی تو انشاء اللہ آپ دیکھ رہے ہیں ہر محاذ پر اس ملک کی تقدیر بدل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے سابقہ فرسودہ نظام میں تبدیلی لائی ہے جس طرح سابق حکو متو ں میں عوامی نمائندے اپنی ضروریات کے لئے کام کرتے تھے اور ان پا لیسوں کی بدو لت اس ملک کو تباہ کیا اگر وہ ایسا نہیں کر تے تو آج ملک کی یہ حا لت نہ ہو تی۔انہو ں نے کہا کہ اب ایسا نہیں ہے ہما ری حکو مت نے عوا م کی تر قی اور خو شحا لی کے لئے جس طر ح اسا س پروگرام،پنا ہ گا ہو ں کی تعمیر اور انصاف صحت کا رڈ شروع کیا کیو نکہ یہ عوام کی فلاح اور ترقی اور خوشحالی پر خرچ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک انسانوں پر خرچ نہیں ہوگا کبھی کوئی معاشرہ اوپر نہیں آ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ایسے نظریہ کے تحت عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کیا اور محمود خان کو وزیراعلیٰ منتخب کیا ہمارے وزیر اعلی ہر جگہ کہتے ہیں کہ میں پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں آپ نے دیکھا ہے کہ پورے صوبے میں ترقیاتی کام جاری ہے سیاحت کے حوالے سے سڑکوں کی تعمیر ہو یا دیگر ترقیاتی منصوبوں ہو رہے ہیں کوئی ایسی کو ئی جگہ نہیں ہے جہا ں تر قیا تی کا م نہ ہو رہے ہوں جس کی مثال انصاف صحت کارڈ جو پورے صوبے کے ہر فرد کو اس کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم ہریا ست مدینہ کی بات کرتے ہیں اس کے تحت انشاء اللہ ہم پورے سسٹم میں تبدیلی لا کر ترقی اور رول آف لا رہے ہیں جس میں سب کے ساتھ برابری ہو گئی۔انہو ں نے کہا کہ آج عمران خان کے خلاف دوسری تمام اپو زیشن جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں کیونکہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں وہ عوام کی ترقی نہیں چاہتے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ قوم کے ساتھ دھوکہ کیا عمران خان نے ان کو بے نقاب کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر رکن اور عوام عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اس سڑک کی کتنی اہمیت ہے اس کا آپ سب کو پتہ ہے انشا اللہ اس کی تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا ہے اور اس کے بجٹ میں کوئی کمی نہیں آئے گی اوربر وقت مکمل کرنے کا یقین دلایا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں