0

شانگلہ بھر میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے

  الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ بھر میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے،اسرائیل کے خلاف احتجاج نعرہ بازی،اُمتی مسلمہ اپنے نہتے مسلمانوں بھائیوں کیلئے علمی فارم اسرائیل کے کھلے عام دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائے۔اسرائیل معصوم فلسطینوں کا قتل عام بند کرے۔اُمتی مسلمہ بیت المقدس قبلہ اول کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار رہیں غزہ میں عالمی اسلامی فورس تعینات کیا جائے۔یہدیوں نے فلسطین پر وحشانہ بمباری معصوم فلسطینوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھایں۔یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے شانگلہ بھر میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے مختلف علاقوں میں بعد از نماز جمعہ اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مرکزی مظاہرہ ہیڈ کوارٹر الپوری میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے نمائندوں اور سول سوسائٹی نے فلسطینیوں کے ساتھ یوم یکجہتی فلسطین منایا۔جس میں تحریک انصاف،مسلم لیگ بواز سمیت دیگرجماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔پورن میں جماعت اسلامی،بیلے بابا میں جمعیت علماء اسلام،بشام،چکیسر،شاہ پور،اولندرودیگرعلاقوں میں سول سوسائٹی،سیاسی ومذہبی جماعتوں کا مشرکہ احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مین چوک الپوری میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہا کہ اسرائیل نے معصوم نہتے فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے جبکہ اُمت مسلمہ صرف مزمت کررہی ہے اب وقت ہے کہ اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے اُمت مسلمہ تیار رکھیں اور معزرانہ رویہ چھوڑ دیں۔نماز جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی جبکہ اسرائیل کو زبردست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بددعائیں دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں