0

ضلع ہنگو میں 4 ہزار 600 افراد میں کررونا ویکسینیشن کا عمل مکمل

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ضلع ہنگو میں 4 ہزار 600 افراد میں کرونا ویکسینیشن کا عمل مکمل، ڈی ایچ کیو ہسپتال کو مزید 20 آکسیجن سلینڈر فراہم کر دئیے گئے۔ شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہسپتال میں کویڈ 19 کے لئے 5 بیڈ مختص تھے، اس تعداد کو بڑھا کر 34 کر دیا ہے۔ ضلع ہنگو کے عوام کویڈ ویکسینیشن کے عمل میں بھر پور حصہ لیں۔ فرید خان شہید ہسپتال کو ضرورت کے تمام تقاضوں کے عین مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش کی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق ایم ایس فرید خان شہید ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرثناء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کا عملہ کویڈ 19 کے تناظر میں بھر پور طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے۔ اب تک فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ سٹاف کے ساتھ ساتھ 4 ہزار 600 شہریوں کی کویڈ 19 ویکسینیشن  کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ اب بی ایچ یو کی سطح پر ویکسینیشن کے عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو میں کرونا کے مریضوں کے کئے 5 بیڈ مختص تھے، صوبائی حکومت اور ڈی جی ہیلتھ کے تعاون کے بدولت یہ تعداد بڑھا کر 34 کر دی گئی ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آکسیجن کے 45 سلینڈر تھے، 20 آج پشاور سے لائے گئے ہیں جبکہ 30 مزید چند دنوں میں پہنچ جائیں گے۔ ایم ایس ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے کہا کہ بہت جلد ڈی ایچ کیو ہسپتال کو موبائل ایکسرے کی مشین بھی مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ہر لحاظ سے ایک مثالی اور قابل اعتماد ہسپتال بنایا جائے، اس مقصد کے لئے وہ صوبائی حکومت اور ڈی جی ہیلتھ کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ اخباری بیان میں ڈی ایچ او اور ایکٹنگ ایم ایس ڈاکٹر ثناء اللہ بنگش نے ضلع ہنگو کے عوام سے اپیل کی کہ وہ کویڈ 19 کے کئے وضع کردہ اختیاطی تدابیر پر دل و جان سے عمل کریں، سماجی فاصلوں کا خیال رکھیں اور سنیٹائزر، فیس ماسک کا استعمال کریں تاکہ کرونا وائرس کو شکست دی جا سکے۔  

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں