0

نوشہرہ پولیس کی مشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی

پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی مشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری۔05 منشیات فروش گرفتار۔10.4 کلوگرام چرس،31 گرام آئس برآمد۔مختلف کاروائیوں کے دوران 11پستول برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پر مشیات فروشوں اور معاشرے کے امن وامان خراب کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہیں آصف مومین SHO اکوڑہ نے مشہور منشیات فروش راشد عظیم ولد فضل عظیم ساکن اکوڑہ کو گرفتار کرکے 5.1 کلوگرام چرس برآمد کر لی افتخار خان ASI تھانہ اضاخیل نے دو منشیات فروشوں (سرتاج ساکن امانگڑھ اور غلام حسین ساکن بھٹہ خشت) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کر لیاریاض اللہ خان ASI نے دوران چیکنگ ملزم عدنان ولد عبدالرحیم ساکن بدرشی کے قبضے سے 01 کلوگرام چرس اور ایک پستول برآمد کرکے مقدمہ درج رجسٹر کر لیا۔مزید کاروائیوں کے دوران نوشہرہ پولیس نے11 ملزمان کو گرفتار کرکے 31 گرام آئس اور 10 عدد پستول برآمد کر لئے۔مزید کاروائیاں جاری ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں