0

اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، پاکستانی معیشت اب ٹیک آف کرچکی، اگلے دو سال میں ترقی کی یہ شرح انشاللہ مزید بڑھے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور نامسا عدبین الاقوامی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کی 4 فیصد شرح نمو وزیر اعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے، تمام معاشی اشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے پاکستانی معیشت اب ٹیک آف کرچکی، اگلے دو سال میں ترقی کی یہ شرح انشاللہ مزید بڑھے گی، آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، ان کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کریں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں