0

خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ برقرار

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ برقرارہے۔رمضان اورعید گزرنے کے باوجود مرغی کی قیمتوں میں کمی ناآسکی۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 321 روپے تک جاپہنچی۔تفصیلات کے مطابق پشاورسمیت صوبے کے دیگر شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اتوار کے روز زندہ مرغی فی کلو 321روپے تک جا پہنچی۔پولٹری فارم ایسوسی ایشن کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پیدوار اور پنجاب سے ترسیل میں کمی کی وجہ سے ہے۔اس وقت مارکیٹ میں ایک مرغی کی قیمت 600سے800روپے تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مرغی کی قیمت میں 170روپے کلو اضافہ ہوا ہے۔بیوپاریوں کے مطابق مرغی کی سپلائی بھی کم ہورہی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پولٹری کے کاروبار سے وابستہ افراد بھی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں اور ان کے مطابق اس وقت سپلائی سائیڈ پر کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔دوسری جانب گائے کے گوشت و قیمہ کی قیمت میں بھی اضافہ جاری ہے اور گوشت فی کلو 650روپے تک جا پہنچا ہے جبکہ قیمہ بھی اسی نرخ میں فروخت کیا جارہا ہے۔شہریوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں