0

ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) رمضان المبار ک کے بعد بھی ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں آٹے کے20کلو گرام تھیلے کی قیمت 1350روپے تک پہنچ گئی۔  ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں آٹے اور چینی کی قیمتوں کے حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں۔ ملک کے 17میں سے 12بڑے شہروں میں چینی 100روپے فی کلو یا اس سے زیادہ میں  فروخت کی جارہی ہے اور چینی کی سب سے زیادہ فی کلو گرام قیمت کراچی میں ہے جو 110روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ آٹا بھی سب زیادہ مہنگا کراچی کے عوام خریدنے پر مجبور ہیں۔ راولپنڈی میں شہری  20کلو گرام آٹے کا تھیلا1337روپے میں خریدنے پر مجبور ہیں جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی 105روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ حیدرآباد میں 20کلو گرام آٹھ کا تھیلا1300روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا1266روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ کوئٹہ میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا1250روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ لاڑکانہ میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا1180جبکہ پشاور میں 1150روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ سکھر میں آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا1120روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ بہاولپور اور فیصل آباد میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا1106روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں آٹے کا 20کلو گرام کا تھیلا 1080روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ لاہور میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلا 1070،بنوں میں 1050اورسرگودھا میں 1000روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پشاور، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور لاڑکانہ میں چینی 100روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں