0

جمرود، محکمہ صحت کے آفس اسسٹنٹ کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) زوان کوکی خیل اتحاد نے جمرود پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے آفس اسسٹنٹ محمد اللہ آفریدی کو فوری طور پر تبدل کرنے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر محمد اللہ آفریدی کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر اشفاق افریدی،صدیق آفریدی،حاجی نواب آفریدی و دیگر نے کہا کہ محکمہ صحت کے کلرک محمد اللہ آفریدی کے خلاف عدالت میں کیس جاری ہے۔افس اسسٹنٹ محمد اللہ پر بھرتیوں میں کرپشن اور رشوت کا مقدمہ درج ہے،محمد اللہ کو باثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے اس لیے ضلع خیبر میں رشوت کا بازار گرم کرنے کے لئے محمد اللہ کی دوبارہ تعیناتی  تحریک انصاف کے انصاف  پر کالا داغ ہے،انہوں نے کہا کہ آفس اسسٹنٹ محمداللہ نے پہلے بھی اپنے دو بیٹوں خدار اور حسنین سمیت 25 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کئے ہیں اور اب دوبارہ نئے بھرتی میں کرپشن کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں لہذا نئے بھرتیوں سے پہلے پہلے محمد اللہ کو ضلع خیبر سے ہٹایا جائے  اگر پیر کے دن تک محمد اللہ کو نہ ہٹایا گیا تو زوان کوکی خیل اتحاد باب خیبر کے مقام پر احتجاجی دھرنا دینگے اور یہ احتجاجی دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کرپٹ محمد اللہ کو ضلع خیبر بدر نہیں کیا جاتا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں