0

جمعیت علماء اسلام س ضلع بنوں کے انتخابات کا مرحلہ مکمل

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام س ضلع بنوں کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیاسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد نواز جبکہ امیر مولاناسید فدا احمد شاہ منتخب ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہنجل نوا ب میں مقامی مسجد میں جمعیت علماء اسلام س کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جمعیت علماء اسلام س کے اراکین نے اپنی اپنی رائے پیش کرکے متفقہ طور پر سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد نواز,سرپرست اول مولانا عین اللہ,سرپرست دوم فرمان خان,امیر مولانا سید فدا احمد شاہ,امیر اول مولانا زاہد علی شاہ,امیر دوم قاری سیف الدین,جنرل سیکرٹری مولانا شفا عت اللہ,سیکرٹری اول قاری سراج الدین,سیکرٹری دوم قاری عمرا ن,سیکرٹر ی اطلاعات مفتی عبدالوہاب اور فنانس سیکرٹری مفتی اکمل کو مقرر کرلیا بعدازاں نومنتخب امیر مولانا سید فدا احمد شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بنوں کی موجودہ صورتحال انتہائی افسوس ناک ہے اُنہوں نے ایم این اے زاہد اکرم خان درانی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ مٹکااپنے سر ڈالیں ہم نے اپنے مدارس اور مساجد کی قربانیاں دے دیں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ کو دھمکی دے دی ہے یہ اچھا نہیں کیاہے آپ اپنی جائیدادوں کی نشاندہی کرے اُنہوں نے مزید کہاکہ میں اپنے مرحوم بھائی کے نقشے قدم پر آگے بڑھوں گا اور اپنی پارٹی کی بھلائی کیلئے کام کروں گا پارٹی کے اراکین کے عتماد کو ٹس نہیں پہنچاؤں گا اوراُن کے اعتماد پرپورا اُتروں گا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں