0

دریائے سوات کے حدود سمیت دیگر اراضیات پر قبضہ

سوات (مانند نیوز ڈیسک) گران خان کی نشاندہی پر وزیراعلیٰ کی طرف سے دریائے سوات کے حدود سمیت دیگر اراضیات پر قبضہ بارے انکوائری مقررکرنے کی یقین دہانی، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران ان کی توجہ قبضہ مافیاکی طرف سے سرکاری اراضیات قبضہ کرنے کی طرف مبذول کرائی تھی،وزیراعلیٰ محمودخان نے ایم پی اے گران خان کو قبضہ مافیاکے خلاف ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی تھی اورجلد ہی ٹیم تشکیل دیکر کام شروع کریں گی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ محمودخان سے ملاقات کے دوران دیگرمسائل کیساتھ ساتھ سوات میں قبضہ مافیاکی طرف سے سرکاری اراضیات ودریائے سوات کے حدود  پرناجائیزقبضہ کرنے کے حوالے سے بھی نشاندہی کی تھی جس پر وزیراعلیٰ محمودخان نے عزیزاللہ گران خان کی اس نشاندہی پر ان کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اس حوالے سے بے رحمانہ انکوائیری کی جائیگی۔ اور سرکاری اراضیات پرقبضہ کے مرتکب لوگوں کیخلاف کارروائی جلد عمل لائی جائیگی اس سلسلے میں عزیزاللہ گران خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے وعدے کے مطابق میرے نشاندہی اور میرے کہنے پر ایسا انکوائیری مقررکررہا ہے اور دریائے سوات کے حدود سمیت جہاں بھی لوگوں اور خصوصاً بااثر افراد کی طرف سے قبضہ کردیاگیاہے یاکرایاجارہاہے ان کے خلاف قانون حرکت میں آئیگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے واضح طور پر دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کسی کو سرکاری اراضیات پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اوراس سلسلے میں انصاف کے تقاضے جلد پورے کئے جائینگے اور دریائے سوات کے حدود میں جس لوگوں نے اپنے حدود سے تجاوز کیا ہے اب وہ بھی کارروائی کی زد میں آسکیں گے، انہوں نے کہا کہ میں بذات خود وزیراعلیٰ کی طرف سے انکوائیری مقررکرنے کاخیرمقدم کرتاہوں اورتوقع رکھتے ہیں کہ انشاء اللہ اب سوات میں بھی قبضہ مافیا اورانکے سرپرستی کرنیوالے سرکاری وغیرسرکاری بااثر لوگوں کاکمرٹوٹ جائیگااوران لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ کیونکہ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف جوکہ انصاف کے نام پر آیا ہے کسی بھی صورت ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں