0

چائلڈلیبر کے خاتمے کیلئے پائیدار اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

 لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چائلڈلیبر کے خاتمے کے لئے پائیدار اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت محکمہ محنت کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے انڈسٹریل ورکرزکے لیے ہاسٹلزکے قیام کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی جب کہ پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کو اسمارٹ آرگنائزیشن بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ محنت کی 2ارب روپے مالیت کی اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی، اس کے علاوہ شیخوپورہ اور کوٹ چٹھہ سمیت مختلف علاقوں سے مزدوروں کے 144 فلیٹ بھی قبضہ مافیا سے واگزارکرائے گئے،پنجاب میں ورکر کی کم ازکم اجرت 20ہزار روپے کر دی گئی، تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی سال میں ورکر کی کم ازکم اجرت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے لاہور میں لیبر کے لیے 720 فلیٹس کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چائلڈلیبر کے خاتمے کے لئے پائیدار اقدامات کیے جائیں جب کہ میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کردو لاکھ روپے کی گئی ہے اور ڈیتھ گرانٹ 5لاکھ روپے سے بڑھا کر6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں