0

کورونا کا زور ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کم ضرور ہوا ہے، خلیق الرحمن

پبی (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ کورونا کا زور ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے کم ضرور ہوا ہے مگر ابھی مکمل ختم نہیں ہوا ہے۔ عوام کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لئے کورونا ویکسین ضرور کرائیں اور حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائی جائے۔حکومت کی جانب سے ملنے والی نئی ذمہ داریوں کو بطریق احسن ادا کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کو وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے وڑن کے مطابق میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت کے دورہ کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن نے حلقہ کے دورہ کے موقع پر مختلف مقامات پر علاقہ عمائدین سے ملاقات کی اور ان سے علاقے میں ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ تحصیل میونسپل آفیسر پبی اخلاق حسین نے مشیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن کو پبی شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جوتکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت پبی بازار میں ٹے ایم اے کے فنڈز سے سیکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں جس کے لئے دو سیکیورٹی سنٹر بنائے گئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پبی شہر میں جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی آجائیگی۔ مشیر ایکسائز و ٹیکسیشن خلیق الرحمن نے کہا کہ ٹی ایم اے پبی کی آمدن کی بڑھوتری کے لئے مختلف پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں۔ ایک کمرشل پلازہ پہلے سے تعمیر ہو چکا ہے جبکہ دورے کمرشل پلازہ کے لئے تمام کاغذی کاروائیاں مکمل ہو چکی ہے اور اس کا سنگ بنیاد جلد رکھ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پبی شہر اب ایک اہم تجارتی مرکز بن چکا ہے جس کی ترقی کے لئے اس شہر میں سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ان کو جو نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہے اس کو بطریق احسن نبھانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے وڑن کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مذید فعال بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز میں میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام وسائل برائے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز صوبے کا ایک اہم محکمہ ہے اس کے محاصل سے صوبے میں ترقی کا پہیہ چلتا ہے اس عمل کو مذید شفاف بنایا جائیگا۔ اور محکمے کی کارکردگی مذید بہتر بنانے کے لئے محکمہ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت سے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ضلع کے ہر گھر کو بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ جس سے علاقے میں خوشحالی کا دور شروع ہوگا۔ حلقہ پی کے65 میں دو سمال ڈیم قائم کئے گئے ہیں جس سے علاقے میں پانی کی سطح میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔ جڑوبہ ڈیم سے علاقے میں زرخیزی کا عمل شروع ہو جائیگا اور بنجر زمینیں زیر کاشت آجائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں