0

سیاحتی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیئرمین ڈیڈیک

سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں بشمول ملاکنڈ ڈویژن کے بعض اضلاع میں کورونا وبائی صورتحال میں بہتری سے سیاحتی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سیاحوں نے ایک بار پھر ملاکنڈ اضلاع خصوصاََ سوات کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔ ایسے میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہم صورتحال پر قابو رکھتے ہوئے سیاحت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاحت ملاکنڈ ڈویژن کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی صورت اختیار کر گئی ہیں اور لوکل معیشت میں سیاحت کا کردار کلیدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقفے کے بعد سیاحت کا دوبارہ بحال ہونا ہم سب کے لیے خوش خبری ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سوات میں کورونا وبائی صورتحال کو قابو میں رکھنے میں مقامی افراد پاک افواج، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ٹیموں نے بھرپور کردار ادا کیا، عوامی تعاون کی وجہ سے مقامی انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کئے جس کی وجہ سے کورونا کی تیسری لہر پر بھی قابو رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سیاحت کے کھلنے سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ بہت جلد دوسری سرگرمیاں بھی مکمل طور پر     معمول پر آجائیں گی۔ انھوں نے عوام خصوصاً سیاحت سے جڑے ہوئے افراد سے اپیل کی کہ احتیاط کا دامن نہ چھوڑیں اور کورونا ایس او پیز کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے تعاون یقینی بنائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں