0

نورنگ میں شمسی توانائی سے چلنے والے ابنوشی منصوبوں کا افتتاح

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) سابق تحصیل کونسلر نورنگ عزیزاللہ خان مروت اسسٹنٹ کمشنر نورنگ امین اللہ خان اور ریجنل ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ خیبر پختون خواہ امین اللہ خان نے فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ،گورنمنٹ ہائی سکول ممہ خیل,نالی چک،کوٹکہ مکھن آباد اور نصر خیل میں شمسی توانائی سے چلنے والے ابنوشی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امین اللہ خان نے کہا کہ تحصیل ہسپتال نورنگ میں انتظامیہ مریضوں اور ان کے ساتھ آئے ہوئے تیمارداروں کو صاف پانی کے حصول میں شدید دشواری کا سامنا تھا کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال میں صاف پانی ناپید ہوگیا تھا ایسے سابق تحصیل کونسلر عزیزاللہ خان کی درخواست پر ہیلپنگ ہینڈ نے لکی مروت میں نیڈبیس پر کئی مکانات میں ابنوشی منصوبے مکمل کئے ہیں میں ذاتی طور پر فلاحی ادارے ہیلپنگ ہینڈ کا مشکور ہوں جنہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نورنگ کا درینہ مسئلہ حل کرکے پینے کا صاف پانی مہیا کیا اس طرح گورنمنٹ ہائی سکول ممہ خیل میں شمسی توانائی سے چلنے والے ابنوشی منصوبے کا افتتاح کرتے سابق تحصیل کونسلر حاجی عزیزاللہ خان نے کہا کہ وہ ہیلپنگ ہینڈ کی پوری ٹیم بالخصوص کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر رضوان بیگ کا انتہائی شکر گزار ہوں جنہوں نے خود آکر لکی مروت کی پسماندگی اور غربت کو اپنی آنکھوں سے دیکھا یہاں کے عوام کی حالات اور غربت پر ترس کھا کر یہاں کے عوام کو سینکڑوں کی تعداد میں ابنوشی منصوبے مکمل کرکے دیئے انہوں نے کہا کہ ہم ہیلپنگ ہینڈ کے شکر گزار ہیں اور بیرون ملک ان بہن بھائیوں کے لئے بھی دعاگو ہیں جنہوں نے ہیلپنگ ہینڈ کو اپنی عطیات دے کر ہمارے لئے پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا حاجی عزیزاللہ خان نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ہیلپنگ ہینڈ مستقبل میں لکی مروت کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام جاری رکھے گا ریجنل ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ خیبر پختون خواہ امین اللہ خان نے کہا ہیلپنگ ہینڈ خیبرپختون خواہ کے کئی علاقوں بالخصوص لکی مروت میں سینکڑوں صاف پانی کے منصوبوبے مکمل کرچکے ہیں اور بہت سے منصوبے زیر تکمیل ہیں کیونکہ لکی مروت میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے اور عوام کو پانی کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا ہے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور مقامی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور ساتھ دیا ہم کوشش کرے کہ مستقبل قریب میں اور منصوبے لکی مروت میں لگائے کیونکہ یہ منصوبے یہاں کی ضروریات کے لئے ناکافی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں