0

نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف کاروائی

پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔14.3کلوگرام چرس اور 23 گرام آئس برآمد۔09 ملزمان گرفتارسرتاج خان سب انسپکٹر انچارج چوکی بارہ بانڈہ نے دوران ناکہ بندی چیکنگ کے دوران فروٹ پیکٹس کی پیکنگ پر شک ہوا۔جس کو چیک کیا گیادوران تلاشی فروٹ پیکٹس سے 7.8 کلوگرام چرس برآمد۔ملزم پرویز ولد تازہ گل ساکن کاکشال پشاور کو گرفتار کر لیا گیاہدایت شاہ خان ایس ایچ او جلوزئی نے 05  منشیات فروشوں (حبیب،امیرنواز،بدرمنیر،امداد اورابرار) کو رنگے ہاتھوں گرفتا کرکے 6.2 کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج رجسٹر کئے جاوید اختر ایس ایچ اونوشہرہ کلاں نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03 منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا۔ملزمان سے 457 گرام چرس اور 23 گرام آئس برآمدنوشہرہ پولیس کا نوجوان نسل کو بے راہ روی کی طرف لے جانے والے منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں